گِدر واقعہ بلوچستان میں جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، طاہر بزنجو
کوئٹہ ( آئی این پی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے گِدر میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جلتی آگ پر تیل ڈالنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔میر طاہر بزنجو نے کہا کہ گزشتہ روز گِدر کے مقام پر پیش آنے والا دردناک واقعہ اس کی زندہ مثال ہے، جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شہدا میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو مزید خراب کرنے کے بجائے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


