سوراب واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بموں سے امن نہیں آتا، صرف لاشیں اور فاصلے بڑھتے ہیں ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں پیش آنے والے افسوس ناک کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری، خواتین اور بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جو کہ ایک انتہائی دردناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔ اس المناک حادثے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے کامل ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ حکومت کو یہ بات اچھی طرح سمجھنی چاہیے کہ بموں سے امن قائم نہیں ہوتا، بلکہ اس سے صرف لاشیں بڑھتی ہیں اور فاصلے مزید گہرے ہوتے ہیں۔ بلوچستان کو بارود کی نہیں بلکہ حقوق، انصاف، اعتماد اور مکالمے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ طاقت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرے۔
Load/Hide Comments


