حکومت بلوچستان کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں کرفیو کے نفاذ کی خبریں غلط ہیں، حامد میر

ویب ڈیسک :معروف سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہ کہ حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے مشکے میں کرفیو کے نفاذ کی خبریں غلط ہیں تاہم امن وامان کی صورتحال کے باعث کچھ سڑکیں بند ہیں صوبائی حکومت سے گذارش ہے کہ ان سڑکوں کو کھولنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں تا کہ مقامی آبادی کی مشکلات کم ہوں

یاد رہے کہ کچھ دن قبل حامد میر نے کہا تھا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے مشکے میں بھی گزشتہ کئی روز سے مسلسل کرفیو برقرار ہے جس کے باعث ان علاقوں میں شدید غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں