خضدار، 11 سالہ مغوی بچہ باغبانہ پولیس کی گرفتاری کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا

خضدا(بیورورپورٹ)خضدارکے نواحی علاقے باغبانہ میرشہر سے 11 سالہ معصوم بچہ عمران ولد اللہ وریا کھوسہ پراسرارطور لاپتہ ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہےلیکن تاحال بازیاب نہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق عمران گھر سے نکلا تو واپس نہ لوٹا اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ہر ممکن کوشش کی گھرگھر تلاش کیا رشتہ داروں اور ہمسایوں سے رابطہ کیالیکن جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو مجبوراًپولیس تھانہ باغبانہ سے رجوع کیا بچے کے اغوا کا مقدمہ پولیس تھانہ باغبانہ میں درج کر لیا مقدمے کے اندراج کے فوراً بعد باغبانہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے باغبانہ پولیس ایس ایچ او ابراھیم شیخ کا میڈیا سےگفتگومیں کہناتھا کہ گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہےاورمعصوم بچے کا سراغ ان سے لگالیاہے اوربچے کے اغواءمیں انکے عزیزو رشتہ دارملوث ہے بچے کو اغواءکے بعد فوری سندھ لیکرگیاہے اورجلد انکی بازیابی ممکن ہوگی اوراس متعلق سندھ پولیس سے رابطے میں ہے بہت جلد بچے بازیاب ہوکراپنے ورثائ کےدرمیان ہونگے اور واقعہ میں ملوث نامزدملزمان جلد قانون کےگرفت میں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں