کیچی بیگ تھانے پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ(یو این اے )تھانہ کیچی بیگ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانہ کیچی بیگ پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹنے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ زخمی ملازم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


