سراوان ہاﺅس پر مبینہ ڈرون حملہ تشویشناک، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، نواب ذوالفقار مگسی

کوئٹہ( آئی این پی )سینئر سیاستدان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے ضلع مہرگڑھ میں سراوان ہاﺅس پر مبینہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا اپنے ایک بیان میں نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے نواب رئیسانی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔نواب ذوالفقار مگسی نےکہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں