قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانہیں مستقل مزاجی کے ساتھ آخردم تک بلوچ قومی سیاست سے منسلک رہنے اور اصولی سیاست کے ساتھ قومی وسائل کے تحفظ بلوچ قوم کے قومی حقوق کے لیئے نبرد آزما رہے ان کی طویل اور پرعزم جدوجہد پر نیشنل پارٹی انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے پارٹی بیان میں واضع کیا گیا ہے کہ ان ہی اکابرین کی بدولت آج بھی بلوچ اپنی قومی شناخت اور تشخص کے ساتھ اپنے سرزمین پر آباد ہے ان اکابرین نے سائل وسائل اور بلوچ قومی ےشخص پر لبھی سمجھوتہ نہیں کیا جیل اور زندانوں کا سامنا کیا مگر ان کا سوچ اور فکر کبھی پسپا نہیں جس کے لیئے وہ خراج عقیدت کے مستحق ہیں۔
Load/Hide Comments


