ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وائی ڈی اے

کوئٹہ ( آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ڈاکٹر کمالان گچکی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر کمالان گچکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم ڈاکٹر محفوظ رہے اور کسی بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے۔ حملے کے بعد ملزمان کا باآسانی موقع سے فرار ہو جانا انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ سے ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حملہ آوروں کی شناخت کر کے انہیں بلا تاخیر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی صورت حملہ آوروں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جانا چاہیے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ ڈاکٹرز پر تشدد یا حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ ہم ضلعی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرے گی اور ڈاکٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں