جامعہ بلوچستان سب کیمپس مستونگ کی ترقی میں ڈائریکٹر محمد اقبال ترین کا کردار اور کاوشیں
تحریر: نذر محمد بلوچ
جامعہ بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین کو ایک نہایت قابل، محنتی، باصلاحیت اور تعلیم دوست شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں، تجربے اور انتھک محنت سے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ محمد اقبال ترین نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے فروغ، نوجوان نسل کی بہتر تربیت اور معیاری تدریس کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی شخصیت علم، کردار، دیانتداری اور خدمت خلق کا حسین امتزاج سمجھی جاتی ہے، جبکہ ان کی قیادت اور تعلیمی وژن کی بدولت سب کیمپس مستونگ ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ محمد اقبال ترین نہ صرف ایک بہترین استاد ہیں بلکہ وہ ایک مدبر، مخلص اور بااخلاق منتظم بھی ہیں، جو طلبہ کی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں سب کیمپس مستونگ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے اور طلبہ کو روشن مستقبل دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ادارے میں نظم و ضبط، معیاری تدریس، جدید تعلیمی سہولیات اور طلبہ کے لیے مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ پر خصوصی توجہ دی، جس کے نتیجے میں ادارے کا معیار نمایاں طور پر بلند ہوا۔ محمد اقبال ترین کی شب و روز محنت، تعلیمی خدمات اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب انہوں نے ادارے کا چارج سنبھالا تو اس وقت طلبہ کی تعداد محض 120 تھی، تاہم ان کی انتھک کاوشوں، موثر حکمت عملی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے باعث آج صرف تین سال کے مختصر عرصے میں ادارے میں طلبہ کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے، جو ایک ریکارڈ کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ یہ اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ والدین اور عوام نے محمد اقبال ترین کی قیادت، تدریسی معیار اور ادارے کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ادارے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا بلکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت، نظم و ضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی۔ ان کے مطابق تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنانا بھی تعلیمی عمل کا اہم حصہ ہے۔ اسی سوچ کے تحت سب کیمپس مستونگ میں طلبہ کی کردار سازی، مثبت سوچ اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ تعلیم کے شعبے سے ان کی وابستگی اور لگن قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر نہ صرف اپنا کامیاب کیریئر بنایا بلکہ علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال سمجھی جاتی ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ طلبہ کو محنت، دیانتداری، نظم و ضبط اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے اور نوجوان نسل کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ محمد اقبال ترین کی زیر نگرانی سب کیمپس مستونگ میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ ان کی قیادت میں ادارہ نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے بلکہ والدین کے اعتماد کا مرکز بھی بن چکا ہے۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے محمد اقبال ترین کی تعلیمی خدمات، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ محمد اقبال ترین جیسے مخلص اور تعلیم دوست افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو نوجوان نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


