خضدار کی بھلونک ندی میں چارنوجوان ڈوب گئے، 2 کو زندہ بچالیا دو کو ریسکیو نہ کیا جاسکا

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار کی بھلونک ندی آج ایک بار پھر ماتم کدہ بن گئی پکنیک والے نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کے لیے ندی میں نہانے گئے 4 نوجوان گہرے کھائی کی زد میں آ کر ڈوب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئےپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 2 نوجوانوں کو زندہ بچالیا پولیس کے مطابق بچائے گئے دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خضدار منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہےانہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی دوسری جانب بدقسمتی سے باقی 2 نوجوان پانی میں بہہ گئےہیں ریسکیو ٹیمیں مقامی غوطہ خوروں کی مدد سےسرچ آپریشن کرتی رہیں لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے دقت پیش آرہی ہے انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیوں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں خاص طور پر نوجوان اور بچے احتیاط کریں کیونکہ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا روگ بن جاتی ہےخضدار کے عوام اس حادثے پر غمزدہ ہیں ہر آنکھ اشکبار ہے اور سب لاپتہ نوجوانوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں اللہ کرے وہ جلد سلامت مل جائیں یہ حادثہ ایک بار پھر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قدرت کے سامنے انسان بے بس ہےاحتیاط ہی زندگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں