اوگرا جلد ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے سے زائد کمی کرے گا، وزیر پیٹرولیم
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ ریفائنریز کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ریفائنریز نے حکومت کی درخواست قبول کی ہے، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے سے زائد کمی کرے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کوعوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے اورعوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا گیا۔
Load/Hide Comments


