بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال، پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی، ریلوے حکام
کوئٹہ (یو این اے) محکمہ ریلویز نے آج بروزہفتے سے بلوچستان سے معطل شدہ ٹرین آپریشن کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صوبے میں ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت اور ٹریک کی کلیئرنس کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت اب کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ حکام نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آج پشاور کے لیے چلنے والی صوبے کی اہم ترین ٹرین جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئی۔ اسی طرح، پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس صبح کے وقت کوئٹہ کے لیے روانہ ہوچکی ہے، ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، شیڈول کے مطابق دیگر ٹرینوں کو بھی بتدریج بحال کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


