تمپ، ملانٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شدید زخمی، بیٹا جاں بحق
تمپ (نمائند ہ انتخاب )تمپ کے علاقے ملانٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پولیس کانسٹیبل طارق داداللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے بیٹے طاہر ولد طارق کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں طاہر ولد طارق موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے والد طارق ولد داداللہ شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمی طارق کو طبی امداد کے لیے تربت اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


