چھتر میں تعمیراتی کام کے دوران مسلح افراد کا حملہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی، دوسر ے کو اغواء کرلیا گیا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) چھتر کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران مسلح افراد کا حملہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی دوسر ے کو اغواء کر لیا گیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود ربی جکھرانی پل کے قریب دوران تعمیراتی کام کے دوران نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ایک مزدور فائرنگ سے زخمی جبکہ ایک کو اغواء کیے جانے کی اطلاعات ہیں واقعے کے بعد پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا تاہم پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں