نصیرآباد ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ائر کنڈیشنرڈ فریج سمیت الیکٹرک اشیائ نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈویڑن برترین گرمی اور گرم لو چلنے کے باعث سخت ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے ڈیرہ مراد جمالی جھل مگسی اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور سمیت دیگر نوحی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے انسانی زندگی مکمل مفلوج ہوکر رہ گئی ہے سینکڑوں کی تعداد میں چرند پرند گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے ہلاک اور درجنوں افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں سارادن گرم ہواوں کے چلنے سے بازاریں مارکیٹ سنسان رہیں جبکہ لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے شدیڈ گرمی کے باعث ائر کنڈیشنرڈ فریج سمیت دیگر الیکٹرک اشیاءنے کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ بجلی کی بندش ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا شہری سخت اذیت ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔


