افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو سے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجربرادی سے مذاکرات ہوئے۔ا س موقع پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی، ڈی سی کوئٹہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ،مذاکرات میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہ کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے،افغانستان کی سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہورہی ہے،بلوچستان میں معصوم بے گناہ نوجوانوں اور خواتین کو نشانہ بنانا روایات کے خلاف ہے،چندلوگ دشمن ملک کے ایماءپر بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،تاجربرادری کے جتنے مسائل ہیں اس کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے،ہڑتال ضرور کریں لیکن مسائل کے حل حکومت کی ذمہ داری ہے،قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کل ایک بار پھر بیٹھ کر مسائل پر بات کریں گے،تاجربرادری ہم میں سے ہیں،حکومت مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں،انجمن تاجران کے مرکزی صدر رحیم آغا نے کہا کہ بلوچستان قومی شاہراہوں پر ٹرکوں اور بوزروں کو جلانے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق تاجربرادری کو تحفظات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں