اسرائیل اپنا اثرو رسوخ ہماری سرحد تک لانا چاہتا ہے، افغانستان، ایران اور ہندوستان کے مشترکہ ایجنڈے کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قائم ہونے سے لیکر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی قیامتیں ٹوٹیں جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئیگی۔ دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے۔ بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے۔ ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے۔ اللہ ان تما م حضرات پر رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا۔ نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پر جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے اس میں یہ بھی شامل ہے اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جایا۔ افغانستان ایران اور ہندوستان کے مشترکہ ایجنڈے کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے، ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو جائیں ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور پاکستا ن ایک دست نگر ریاست بن جائے۔ 25 کروڑ پاکستانیوں کو وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔


