ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما کے گھر پردستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں قبائلی شخصیت کے گھر پر مسلح افراد کا دستی بم حملہ ایک بیٹا جانبحق جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں قبائلی شخصیت وڈیرہ شیردل کرمزئی بگٹی کے گھر پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھنیک دیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وڈیرہ شردل بگٹی کے بیٹے جبار بگٹی موقع پر جانبحق جبکہ انکا دوسرا بیٹا عزیز بگٹی شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے وبقعے میں مرنے والے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے عزیز بگٹی کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے رحیم یار ریفر کردیا گیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔


