کوہلو، غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے قائم کیا گیا نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر (NSC) مبینہ بدانتظامی کا شکار

کوہلو ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر (NSC) قائم کیا گیا تھا، جہاں شدید غذائی قلت (Severe Acute Malnutrition) کا شکار بچوں کو مفت طبی سہولیات اور خصوصی غذائیت فراہم کی جانی تھی، تاہم سینٹر کے قیام کو ابھی چند ہی دن گزرے تھے کہ این جی او کی جانب سے فراہم کردہ بچوں کے لیے مخصوص غذائی دودھ کی مبینہ چوری کا انکشاف سامنے آ گیا ہے، عوامی شکایات پر جب ایک صحافتی وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قائم نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر کا دورہ کیا تو وہاں سینٹر کو تالا لگا ہوا پایا گیا جبکہ عملہ بھی موقع پر موجود نہیں تھا، علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کا سلسلہ فوری طور پر بحال کیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں