سعودی عرب کےلیے جوتھریٹ ہے وہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، ترجمان فوج
ویب ڈیسک ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جس طرح سعودی عرب کے لیے تھریٹ ہمارے لیے خطرہ ہے ایسے ہی سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا انڈیا اور پاکستان کی مستقبل میں کسی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب کیا پاکستان کی مدد کر سکے گا؟اس پر پاکستانی فوج کے ترجمان کا دعویٰ تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی کئی جہتیں ہیں جو دہائیوں سے قائم ہیں۔ان کے مطابق ’محافظین حرمین شریفین کا اعزاز پاکستان کے ہر شخص کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان اور اس کی فوج کو چنا اور سعودی عرب کی قومی سلامتی بھی حرمین شریفین سے جڑی ہے۔ان کے مطابق جس طرح ہمیں سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے بالکل ایسے ہی پاکستان کی سلامتی اور سکیورٹی سعودی عرب کو بھی عزیز ہے۔ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے حکم کے مطابق اپنا عہد پورا کرنے والے لوگ ہیں اور جو وعدہ ہم نے کیا اس کو پورا کرنے والے لوگ ہیں۔


