جعلی حکمرانوں نے مہنگائی کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان جمعیت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جعلی حکمرانوں نے مہنگائی کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں۔ امریکہ ایران جنگ کی آڑ میں اپنے ہی عوام کا خون نچوڑ لیا۔ حکمران سودا گر ہیں، عوام کے خون پسینے کا سودا کرکے قرض لے رہے ہیں۔ جے یو آئی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ قوم کو سڑکوں پر آنا ہوگا، حکمران اپنی خرمستیوں میں مشغول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں