لورالائی پولیس کی گاڑی کھجوری کے قریب الٹنے سے تین اہلکار زخمی
لورالائی (این این آئی)لورالائی پولیس کی گاڑی الٹنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو موسیٰ خیل سے لورالائی آنے والی لورالائی پولیس کی ایک پک اپ گاڑی کھجوری کے قریب حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار کانسٹیبل بختیار خان،کانسٹیبل سلیمان خان ، کانسٹیبل عبدالرزاق زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments


