بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا 7 اور 8 اگست کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ؓٓکوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، سہیل خان کاکڑ، حاجی روزی خان مندوخیل، حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی، ملک نور خان کرد، جعفر خان کاکڑ، حاجی آمین سمالانی، حاجی داد کرد، عمر شاہ آفریدی، مزدہ ٹرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابو جان رئیسانی ، قدیم خان بڑیچ ، عبد الحق مینگل اور یونس پٹھان اور دیگرنے انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)جانب سے کوئٹہ میں 7اور 8اگست کو دی گئی شٹر ڈان ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ تاجر برادری کے جائز مطالبات اور حقوق کی جدوجہد میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم تمام ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 7اور 8اگست کو ہونے والی شٹر ڈان ہڑتال سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ایسوسی ایشن کا مقف ہے کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل مشترکہ نوعیت کے ہیں، جن کے حل کے لیے باہمی اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ حکام تاجروں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے حل کریں گے تاکہ کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں