بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا سرکاری و نجی طبی اداروں میں میڈیا نمائندوں کے غیر مجاز داخلے پر پابندی کا سرکلر جاری

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کہ جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بعض میڈیا نمائندے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یوز، ایمرجنسی وارڈز، آئسولیشن یونٹس اور دیگر حساس طبی شعبوں میں بغیر اجازت داخل ہوکر ویڈیوز بنانے، تصاویر لینے اور مریضوں و طبی عملے کے انٹرویوز کر رہے ہیں جو مریضوں کی رازداری، وقار اور علاج کے عمل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے نیوز کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طبی ادارے میں مریض، ڈاکٹر، طبی عملے، علاج یا طبی طریقہ کار کی تصاویر، ویڈیوز یا انٹرویوز متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر نہیں کیے جاسکیں گے بلوچستان ھیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مریضوں، تیمارداروں، طبی عملے یا طبی خدمات کی فوٹوگرافی، ویڈیو گرافی، ریکارڈنگ یا انٹرویوز صرف قانونی اجازت اور مریضوں کی رازداری و کو یقینی بناتے ہوئے ہی ممکن ہوں گے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام طبی اداروں کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں میڈیا نمائندوں کے غیر مجاز داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا ہے کمیشن کے مطابق بعض میڈیا نمائندے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یوز، ایمرجنسی وارڈز، آئسولیشن یونٹس اور دیگر حساس طبی شعبوں میں بغیر اجازت داخل ہو کر ویڈیوز، تصاویر اور انٹرویوز کر رہے ہیں جس سے مریضوں کی رازداری، وقار، علاج کے عمل اور انفیکشن کنٹرول کے اصول متاثر ہوتے ہیں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے پابندی عائد کرتے ہوئے اعلامیہ میں مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی رازداری اور وقار کا ہر صورت تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا یے اور خلاف ورزی کی صورت میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں