ڈیرہ اللہ یار مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی قتل، ساتھی زخمی، ملزم گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ڈیرہ اللہ یار مسلح افراد کی فائرنگ مقامی صحافی جاںبحق ساتھی زخمی پولیس کی فوری کاروائی ایک ملزم گرفتار الہ قتل برامد پولیس کے مطابق جعفراباد ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحبت پور کے مقامی صحافی نظر محمد کنڈرانی کو قتل کردیا جبکہ انکے ساتھی کو زخمی کردیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوے واقعے میں ملوث ایک ملزم حفیظ اللہ کنڈرانی کو گرفتار کرکے ٓلہ قتل برامد کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے میں ہلاک اور زخمی کو لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتاہے مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں