کوئٹہ، گھر میں کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ (مانٹرنگ ڈیسک)پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔قمبرانی کے علاقے الہ آباد کے ایک گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں جب کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر شواہد جمع کرلیے ہیں۔
Load/Hide Comments


