میرے حلقے میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال عارضی بنیادوں پر فعال کردیا گیا ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے حلقے میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال زیرِ تعمیر ہے، تاہم عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسے عارضی بنیادوں پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تعینات ہیں، جو گزشتہ تین ماہ کے دوران تقریباً 14 ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر چکے ہیں، جبکہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں