ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، نواب ثناء اللہ زہری

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلی ٰبلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی طویل جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ آخری دم تک اپنے مو¿قف اور اصولی سیاست پر ڈٹے رہے اور صوبے کے حقوق و خوشحالی کے لیے مضبوط آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے اور ہم نے ایک ہی سیاسی پلیٹ فارم پر جدوجہد کی۔ ان کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں