پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔


واضح رہےکہ پاکستان میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12333 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 64077 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25747 ہے۔
ملک میں اب تک کئی سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں