کراچی: خاتون کو ہراساں کرنیوالا نادرا کا ملازم گرفتار

کراچی: سائٹ ایریا سے خاتون کو ہراساں کرنے پر نادرا کے کنٹریکٹ ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چند روز قبل نادرا میگا سینٹر سائٹ ایریا گئی تھی، ملزم نے خاتون کے موبائل پر غیر اخلاقی مواد بھیجا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو ہراساں کر رہا تھا، ملزم نے خاتون کو ملنے کے لیے خیبر گیٹ سائٹ ایریا پر بلایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے خیبر گیٹ پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں