محکمہ مواصلات و تعمیرات کے برطرف ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری
کوئٹہ:محکمہ مواصلات و تعمیرات کے بر طرف 361ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ 29ویں روز بھی جا ری رہا۔ اس موقع پر ملازمین نے احسا س محرومی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملازمین کا خیال نہیں ہم سب غریب ملازمین ہیں انہوں نے کہاکہ ہما رے گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اگر ہما ری نوکریوں کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ہم سخت سے سخت اقدمات کی طرف جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت وقت پر عائد ہو گی۔
Load/Hide Comments


