دشت، دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 6 افراد زخمی
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 6 افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق واقعہ دشت تیرہ میل میں پیش آیا جہاں دو گروپ زمین کے تنازعے پر آپس میں لڑ پڑے دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی،لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد قائم خان، عابد، فقیر محمد، حاجی فتح، منظور احمد، سہراب خان زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تصادم رکوا کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments