غداری کیس،خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ بار نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ بار نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔سندھ ہائی کورٹ بار نے اپنی درخواست میں پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ بحال کرنے کی استدعا کی ہے اور موقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں تھا، خصوصی عدالت کی تشکیل مروجہ قانون کے مطابق ہوئی۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو کوئی اہمیت نہیں دی،پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ تسلیم شدہ حقائق پر تھا
Load/Hide Comments