اوتھل کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اوتھل،اوتھل کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،پیر کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے قریب مٹھی اسٹاپ کے مقام پر ایک تیزرفتار آلٹو کار نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ثناء اللہ ولد محمد یامین شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اوتھل پولیس نے کارڈائیور کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کردیا۔
Load/Hide Comments