پی پی کا فیضان جتک ایف آئی آر پر عدم اطمینان کا اظہار

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان فیضان جتک پر فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ کو کمزور بنایا ہے فیضان قتل کیس کی ایف آئی آر میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATAشامل کی جائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کو کوئٹہ شہر کے تحفظ کے لئے تربیت دی گئی اور انہیں گشت پر مامور کیا گیا مگر ان اہلکاروں نے روز اول سے اپنی طاقت اور تربیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب،مسکین لوگوں کو بے جا تنگ کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ فیضان جتک پر فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشتگردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں