اسلام آباد خاتون سے زیادتی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹا گرفتار

اسلام آباد:وفاقی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی،ملزمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے باپ عبدالوحید اور بیٹے کا نام احمد ہے۔خاتون دفتر سے گھر آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہانہ بنا کر گاڑی کو دوسرے راستے کی طرف لے گیا، ٹیکسی کی ڈرائیونگ بیٹا کررہا تھا جبکہ باپ ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرار ہو گئے۔ دونوں ملزمان کے حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آگئے۔ ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع?میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی اور چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔?ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں