مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، احمد نواز بلوچ
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں لاک ڈاون کے دوران غریب اور نادار افراد کی مدد و معاونت ہم سب کا اخلاقی مذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں گھروں میں مقید غریب محنت کش اور دیہاڑی دار مزدور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس کڑے وقت میں تمام صاحب حیثیت مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں کو آگے بڑھ کر کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب میں نادار اور غریب افراد میں راشن تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہزارہا دیہاڑی دار مزدور بیروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں اور ان کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں فاقہ کشی کی صورتحال سے دوچار خاندانوں کی معاونت ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال غیر معمولی نوعیت کی ہے سریاب میں لوگوں کی اکثریتی مزدور پیشہ ہے جبکہ چھوٹی سطح پر کاروبار کرنے والے افراد بھی کئی دنوں سے گھر بیٹھ گئے ہیں سیاسی وابستگی قومیت اور ہر طرح کے امتیاز سے بالاتر ہوکرہماری کوشش ہے کہ اس سنگین صورتحال میں کسی بھی گھر میں معاشی حالات کی ابتری کے باعث فاقہ کشی نہ ہو انہوں نے کہا کہ سریاب میں مستحقین تک راشن کی فراہمی کے لئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں اللہ تعالی ہمیں امتحان کی اس گھڑی سے نکالے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ حق داروں تک ان کا حق پہنچائیں
نمب