وزیر اعظم اپریل ، مئی میں ریاض اور کولمبیا کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرتا ہے لہٰذا عالمی برادری بھی غزہ کی صورتحال کا فوری نوٹس لے، پاکستان اور ایران کا غزہ پر مو¿قف یکساں ہے، غزہ کی صورتحال پر آزاد انکوائری کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل کے دوران پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون ہر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حولے سے تشویش ہے، جموں و کمشیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 28 اور 29 اپریل کو عالمی اقتصادی فورم کے لیے ریاض کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو دورے کے دعوت سعودی قیادت نے دی ہے۔وزیر اعظم 4 اور 5مئی کے دوران گیمبیا کا دورہ کریں گے جہاں گیمبیا میں ہونے والے سمٹ میں وزیر اعظم مسلم ا±مّہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ محمد شہباز شریف غزہ کے صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر بھی بات کریں گے۔علاوہ ازیں ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں