کورونا،طبی عملہ کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، گورنربلو چستان

کوئٹہ:گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ بدلتے ہوئے رحجانات کے دھندلے تصورات سے مستقبل قریب کی واضح تصویر بآسانی بنائی جاسکتی ہے سردست ہمارے لئے موجودہ حالات سے ڈرنے کی بجائے مستقبل قریب میں رونما ہونے والے مشکل حالات سے خبردار ہونا زیادہ ضروری ہے اس وقت جان لیوا کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لار ہی ہیں تاہم دنیا کے تمام ترقی پذیر اور خاصکر معاشی طور پر کمزور ممالک کیلئے جا لیوا کروناوائرس کا کنٹرول مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ جدید حفاظتی طبی آلات اور دیگر ضروری سامان کی عدم دستیابی کا ہے گورنر یاسین زئی نے واضح کر دیا کہ بین الاقوامی اداروں کی مالی معاونت اور زندگی بچانے والی نت نئی ٹیکنالوجی کی بروقت فراہمی نہ کرنے کی صورت یہاں کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک جہاں پہلے سے کل آبادی کا بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے وہاں کروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈان سے قومی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہونگے اسطرح غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی بیت حاشا اضافہ ہو گا گورنر یاسین زئی نے کہا کہ خدانخواستہ اگر لاک ڈان کے حالات طول پکڑتے ہے تو اس صورت میں بھوک کے ہاتھوں عوام کی بڑی تعداد موت کے شکار بھی ہو سکتی ہے اس ضمن میں گورنربلوچستان نے کہا کہ کورونا جیسے عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عالمی اداروں کی فوری مالی معاونت اور طبی حفاظتی آلات کی فراہمی ہی مددگار ہوسکتے ہیں۔گورنریاسین زئی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران غربت میں زندگی گزارنے والے تمام پاکستانیوں کی مالی معاونت کیلئے جس امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ا سکے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچ جائیں گے۔گورنر بلوچستان نے کہاکہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفاظت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا اشد ضروری ہے کیونکہ صحت عامہ کا تحفظ اور کروناوائرس پر قابو پانا فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کا ہی کلیدی کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں