کرونا، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 15لاکھ اورہلاکتیں 88ہزار کے قریب پہنچ گئیں

بیجنگ:دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد15لاکھ کے قریب اور ہلاکتیں 88ہزار کے قریب پہنچ گئیں،امریکہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد،اسپین میں ڈیڑہ لاکھ کے قریب ہوگئی،چین نے ووہان میں 76روز بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا جس کے بعد ٹرین اورفضائی سروس بھی بحال ہوگئی،ہانگ کانگ میں بیوٹی،مساج پارلرز بند کردیئے گئے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنسز وانجینئرنگ نے نوول کروناوائرس کی وبا ء سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ مریضوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعداد 8اپریل کو 0500جی ایم ٹی تک ہیں جس کے مطابق پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد14لاکھ30ہزار453ہوگئی ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں یہ تعداد3لاکھ99ہزار81ہوگئی سپین میں 1لاکھ41ہزار942،اٹلی میں 1لاکھ35ہزار586،فرانس میں 1لاکھ 10ہزار70جبکہ جرمنی میں 1لاکھ 7ہزار663مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔اسی طرح ایران میں 62ہزار589،برطانیہ میں 55ہزار949،ترکی میں 34ہزار109مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔سوئیٹزرلینڈ میں 22ہزار253جبکہ چین میں 83ہزار159مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں