خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، ظفر بلیدی
کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری ترقی نسواں ظفر بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں بلوچستان کی خواتین کو معاشی ا ور اقتصادی کے عمل میں بااختیار بنانے اور معاشرے کے تمام شعبوں میں متحرک کردار کی ادائیگی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں اور عالمی ادارے برائے خواتین کے زیر اہتمام ویمن اکنامک امپاورمنٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطاء،یواین ویمن،عورت فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی کے نمایندوں نے شرکت کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ترقی نسواں ظفر بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں بااختیار بنانے کے لئے موثر قانون سازی کی جارہی ہے اور اس ضمن میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ہر عمر کی خواتین کو خود مختار بنانا اور صوبے کی معاشی آسودگی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اجلاس میں سیکرٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطاء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین سے متعلق ریکارڈ قانون سازی کی ہے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے حوالے سے پالیسی کابینہ سے منظور ہوچکی ہے لہذا خواتین کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع اور سہولیات فراہم کرنے سے ہی صوبہ معاشی طور پر آسودہ ہوگا انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں انکی معاشی میدان میں شرکت داری سے صوبے کی معاشی حالات بہتر ہونگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے بے لوث جدوجہد جاری رہے گی اور خواتین کے مسائل کی نشاندہی کرکے حل کے لئے قابل عمل تجاویز اور حکمت عملی مرتب کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی فلاح و بہبود اور کام کی جگہ پر تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس سے صوبے کی خواتین کو آگے آنے اور اپنی معاشی حالات بدلنے میں آسانی ہوگی۔


