پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25اپریل کو پہلا روزہ ہو گا

۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب دونوں مہینوں کے چاند کی غلط تاریخ دی۔انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،روئت ھلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بننے چاہیئیں۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلامی کلینڈر جاری کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں