لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے،ضیاءلانگو

خضدار (نمائندہ خصوصی) بلوچستان لیویز پاسنگ آوٹ پریڈ ،13 ویں بیچ تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیویزفورس کے 13 ویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ خضدار لیویز ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ جس میں بلوچستان بھر کے 577 ریکروٹس نے تربیت مکمل کی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا تھے ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائ وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 2018 میں جیو اسٹرٹیجک جیو پولیٹیکل اور گیم چینجر منصوبہ سی پیک کے پیش نظر بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی جامعہ تنظیم نو کے پروگرام کو منظور کیا تھا اسکے اب مثبت اور دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے بہادر نوجوانوں نے اپنے لہو سے بزدل دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنایا یے ۔اور ہم سب کو اپنے سیکورٹی فورسز کی قومی خدمات پر فخر ہے دریں اثناء خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث اب بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے۔
اختتامی تقریب کے موقع پر لیویز فورس کے جوانوں نے دوران تربیت سیکھے گئے مختلف آئٹم اور ڈیبلو پیش کئے ۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے لیویز فورس کے معیار کو سراہا اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔اختتامی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر یونس عزیز زیری،آی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن قمبرانئ ،کمشنر قلات ڈویڑن بشیر خان بازئی ،جوائنٹ ڈایریکٹر آی بی دوست علی بلوچ، کمانڈنٹ ایف سی خضدار ظمیر الحسن ،صوبائ سیکرٹریز ،عزیز احمد جمالی، غلام علی بلوچ ،ڈی جی نم سعد سکندر، سابق ناظم خضدار سردار نصیراحمد موسیانی،سابق میئر خضدار میر رحیم کرد کے علاوہ خضدار کے قبائلی عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں