ہمارے بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو اس لئے آن لائن داخلہ شروع کر دیا ہے،یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے این جی اوز بلوچستان کے تعلیمی میدان میں ہماری مدد کریں بوائے اسکاؤٹس کوبھی تیار کررہے ہیں یہ ایک ایسی یوتھ فورس ہے بلا لالچ کے قومی جذبے کے تحت اپنے خدمات سرانجام دیتے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان سمیت پورا ملک سنگین صورتحال سے گزررہا ہے ہم نے 9ہزار 4سو والدین ٹیچرز پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے ان خیالات کااظہار سردار یار محمد رند نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے غیور عوام طالب علموں جیسا کہ آپ کو علم ہے اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے جس حالات سے بلوچستان سمیت پورا ملک سنگین صورتحال سے گزررہا ہے اس کی وجہ سے سب سے بڑی جنگوں ا ور طوفانوں جیسی حالات میں اسکول بندنہیں کئے جاتے ہیں بد قسمتی سے ہم اس وقت ایسی لڑائی لڑرہے ہیں جس میں مجبوراً ہمیں اسکول بند کرنا پڑا اس کے باوجود ہم اپنی جدوجہد کررہے ہیں کہ ہمارے بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو اس کے لئے آن لائن داخلہ شروع کر دیا ہے ایک دن آئے گا انشاء اللہ اسکول کھل جائیں گے ہم نے آن لائن ٹیچرز پروگرام بھی شروع کیا ہے یونیسیف کی تعاون سے اقدامات محکمہ تعلیم نے اٹھائے ہیں تیسرا پروگرام ر میراگھر میرا اسکول ہے ا ور والدین، ٹیچرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ایک یا دو بچوں کو پڑھائیں اور ہمارے بچوں کا کم سے کم نقصان ہوگا مستقبل میں بڑے پروگرام شروع کرینگے تاکہ بچوں کا تعلیم کا نقصان ہم پورا کرینگے ہم نے بوائے اسکاؤٹس کو بھی تیار کیا ہے یہ ایک ایسی یوتھ فورس ہے بلا لالچ کے قومی جذبے،ملکی جذبے کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ہم نے 9ہزار 4سو کمیٹیاں بنائی ہیں اس وقت اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں جیسے اسکول کھلیں گے ان کواور بہتر کرینگے ملک بھر کے این جی اوز سے اپیل ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی میدان میں ہماری مدد کریں عوام سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں