موجودہ ایم پی اے چند اسکیمات کی خاطر عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ صرف چند اسکیمات کی خاطر عوام کو مشکلات میں ڈالنا جبکہ دوسری جانب بی این پی کاموجودہ ایم پی اے مستقبل کے معماروں کو روڈ بلاک کرنے کاطریقہ سیکھارہے ہیں حکومت بلوچستان اپنے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،امید ہے کہ حزب اختلاف وہ نہیں کرے گی جو ہم نے قومی اسمبلی میں دیکھا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپوزیشن رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کے حکومت کو مناظرے کے چیلنج پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے موجودہ ایم پی اے بلوچستان کے مستقبل کے معمار نوجوانوں کو روڈ بلاک کرنے کا طریقہ سکھا رہے ہیں،اس مائنڈ سیٹ پر کیا کہا جاسکتاہے اور پھر بی این پی کے دانشور ایم پی اے ثناء بلوچ ہر کسی کو حقائق اور شخصیات کا لیکچر دیتے ہیں یہ ان کی حقیقت اور شخصیت ہے بلوچستان میں خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام سے مسائل حل اور حکومت بلوچستان مزید بھی اس منصوبے کو وسعت دے گی،انہوں نے ثناء بلوچ کے حکومت کومناظرے کے چیلنج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بات صرف چند اسکیمات کی ہے لیکن افسوس عوام کو روڈوں پر نکالنا،ٹریفک بند کرنامحض کچھ اسکیمات کیلئے سب ڈرامے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے جو وعدے کئے تھے اس پر پورے اتررہے ہیں،ایسے فورمز جہاں عوام کے ساتھ بات چیت ہوں،خیالات کاتبادلہ ہوں۔امید ہے کہ حزب اختلاف وہ نہیں کرے گی جو ہم نے قومی اسمبلی میں دیکھا تھا۔ ان کتابوں میں اللہ اور محمد کے نام ہیں۔ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ وہ سب انہیں کس طرح پھاڑتے ہیں اور پھر ان پر چلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں