کچلاک تا خضدار شاہراہ کی توسیع کیلئے 82 بلین روپے مختص

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لئے ترقیاتی مد میں 52.668 بلین روپے جبکہ غیر ترقیاتی مد میں 13.793 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مواصلات کے لئے آئندہ مالی سال میں 550 اور تعمیرات کے لئے 67 نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیر خزانہمالی سال 2021-22میں وفاقی حکومت نے کراچی تا کوئٹہ کی اہم شاہراہ کو دورویہ کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں کچلاک تا خضدار 81.582 بلین روپے مختص کئے ہیں،جو کہ موجودہ حکومت کی اہم کامیابی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2021-22کے لئے مواصلات کے لئے 550 اور تعمیرات کے لئے 67 نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن کا مجموعی تخمینہ لاگت 25.478 بلین روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی مد میں اس شعبے کے لئے 52.668 بلین روپے جبکہ غیر ترقیاتی مد میں 13.793 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں