آنکاڈہ ڈیم خشک پانی نایاب، فلٹریشن پلانٹ والوں کی چاندی

گوادر (بیورو رپورٹ) آنکاڈہ ڈیم خشک ہونے کے قریب۔ پینے کا پانی نایاب۔ پانی فلٹریشن پلانٹوں کی چاندی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کو شہر کو پانی سپلائی کرنے والا آنکاڈہ ڈیم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اس وقت گوادر کو جو پانی آنکاڈہ ڈیم سے سپلائی کی جا رہی ہے وہ انتہائی خراب اور پینے کے قابل نہیں رہا ہے جس کے سبب لوگوں نے اپنے پینے کے پانی کے لئے گوادر میں لگائے گئے مختلف پانی فلٹریشن پلانٹوں کا رخ کرلیا ہے جس کے سبب اکثر پلانٹوں میں لوگوں کا رش نظر آتا ہے اور اکثر پلانٹ والے چنگ چی رکشوں کے ذریعے محلوں اور گھروں میں بھی پانی سپلائی کرتے رہتے ہیں اس سلسلے میں چنگ چی رکشہ کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے والے ایک سیلزمین نے کہاکہ آنکاڈہ ڈیم کی پانی پینے کے قابل نہ ہونے کے سبب ہماری پلانٹوں کے پانی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ لوگ بھی پانی خرید رہے ہیں جنہوں نے کبھی بھی ہم سے پانی نہیں خریدا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی ہم صبح سویرے سے لیکر رات گئے تک پانی سپلائی کرتے رہتے ہیں لیکن پانی کی مانگ میں زیادہ اضافہ ہونے کے سبب ہم بروقت لوگوں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں