جام کمال نے آئندہ مالی سال بجٹ میں عوامی مسائل کو زیادہ ترجیح دی ہے، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس سے صوبے میں مستحکم اور دیرپا ترقیاتی اہداف حاصل ہونگے، بجٹ میں امن و امان، تعلیم، صحت، زراعت سمیت ہر شعبے کو اہمیت دی گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے جو کچھ اسمبلی میں کیا اسکی مذمت کرتے ہیں۔یہ بات انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے بجٹ صوبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جس میں تمام اضلاع کو انکی ضروریات کے مطابق منصوبے دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ کو مستحکم اور شمولیت کو مد نظر رکھ کر بنانا حکومت کا عوام دوست اقدام ہے بجٹ میں تعلیم، رابطہ سڑکوں، صحت، امن و امان، پانی کی فراہمی زراعت، صنعتوں سمیت دیگر ہم شعبوں کو ترجیح دینے سے بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور انکی ضروریات زندگی انہیں اپنی دہلیز پر میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کی کارکردگی سے خائف ہو کر عوام دوست بجٹ کے پیش کرنے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور بلوچستان کی روایات کو پامال کیا جسکی مذمت کرتے ہیں اپوزیشن ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے آپ کو بلوچستان کی عوام کے سامنے بے نقاب کرچکی ہے صوبے کی عوام نے اپوزیشن اور اسکے اتحادیوں کو مسترد کردیا ہے صوبے میں آنے والا دور بھی بلوچستان عوامی پارٹی کا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں