اگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوا تو سیاست دانوں پر پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں، یورپی یونین

برسلز:یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوتا، تو سیاست دانوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزیف بوریل نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران لبنانی دارالحکومت بیروت میں صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ تمام سیاست دان جو سیاسی بحران کا باعث بن رہے ہیں، ان پر یورپی یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ اس سے قبل لبنانی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فرانس نے یورپی یونین میں ایک مسودہ جمع کرایا ہے، جس کے تحت متعدد لبنانی سیاست دانوں کی یورپی یونین میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں