وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کی تقرری قانونی حیثیت سے متعلق کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا
کوئٹہ : وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کی تقرری قانونی حیثیت سے متعلق کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا، جمعہ کو بابر مشتاق، علی احمد کاکڑ،خالد خان کاکڑ، فرید اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل اور معاون خصوصی کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی فیصلہ محفوظ کرلیا، کیس کا فیصلہ 3 1 اپریل بروز سموار کو بلوچستان ہائی کورٹ میں سنایا جائے گاواضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آغاشکیل درانی, نوابزادہ ارباب عمر فاروق, اعجاز سنجرانی, کیپٹن (ر ) عبدالخالق اچکزئی, رامین محمدحسنی اور سید حسنین ہاشمی کو بطور معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے درخواست گزار کے وکیل نے یہ دلیل پیش کی ہے کہ ان کی تقرری پاکستان کے آئین 1973 میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 8, 25, 27, 129, 130, 141 اور آرٹیکل 93 متصادم ہے۔